Autism Spectrum Disorder (ASD): آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کیا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں؟
آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر (اے ایس ڈی) ایک ایسی حالت ہے جو لوگوں کے دماغی نشوونما (brain development) کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بیماری بچپن میں ہی شروع ہو جاتی ہے اور انسان پوری زندگی اس کے ساتھ جیتا ہے۔ ASD کی وجہ سے اس شخص کے لوگوں سے بات چیت کرنے، کمیونیکیٹ کرنے اور سیکھنے کے طریقے پر بہت اثر پڑتا ہے۔
ASD مختلف لوگوں کو مختلف طریقوں سے متاثر کرتا ہے، اسی لیے اسے "اسپیکٹرم" (Spectrum) کہا جاتا ہے۔ کچھ لوگ جو ASD میں مبتلا ہوتے ہیں، انہیں دوسروں سے بات چیت کرنے یا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے میں مشکل ہو سکتی ہے۔ ان کی دلچسپیاں عام لوگوں سے مختلف ہو سکتی ہیں اور وہ کچھ چیزوں کو بار بار دہراتے ہیں۔ جیسے، وہ چیزوں کو ایک خاص ترتیب میں لگانے میں کافی وقت گزار سکتے ہیں یا ایک ہی لفظ بار بار دہراتے رہتے ہیں۔ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنی ہی دنیا میں گم ہیں۔
:اے ایس ڈی کی کچھ عام علامات
سوشیل انٹریکشن اور کمیونیکیشن میں دشواری:
- آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے سے بچنا
- 9 ماہ کی عمر میں بھی اپنا نام سن کر جواب نہ دینا
- 9 ماہ کی عمر میں خوشی، غم، غصہ یا حیرانی کے تاثرات نہ دکھانا
- 12 ماہ کی عمر تک بہت کم یا بالکل اشارے نہ کرنا (جیسے، الوداع کہنے کے لیے ہاتھ بھی نہ ہلانا)
- 18 ماہ کی عمر میں بھی کسی دلچسپ چیز کی طرف اشارہ نہ کرنا
- 48 ماہ (4 سال) کی عمر میں بھی کھیل کھیل میں اپنے آپ کو ٹیچر یا سپر ہیرو بننے کا ناٹک نہ کرنا
- 60 ماہ (5 سال) کی عمر میں بھی گانا، ناچنا یا ایکٹنگ نہ کرنا
مخصوص یا بار بار دہرایا جانے والا رویہ، جیسے:
- کھلونوں یا دیگر اشیاء کو ایک قطار میں لگانا اور ترتیب بدلنے پر پریشان ہو جانا
- الفاظ یا جملوں کو بار بار دہرانا
- کھلونوں کے ساتھ ہر بار صرف ایک ہی طریقے سے کھیلنا
- معمولی تبدیلیوں سے پریشان ہو جانا
- ہاتھ یا جسم کو مسلسل ہلانا یا خود کو گول گول گھمانا
- چیزوں کی آواز، خوشبو، ذائقہ، احساس یا شکل پر مختلف ردعمل دینا
دیگر علامات، جیسے:
- زبان سیکھنے کی صلاحیت میں تاخیر
- حرکت کرنے کی صلاحیت میں تاخیر
- سیکھنے یا ذہنی نشوونما میں تاخیر
- بہت زیادہ متحرک (Hyperactive)، بے صبر یا توجہ نہ دینے والا رویہ
- مرگی یا دورے پڑنا
- کھانے اور سونے کی غیر معمولی عادات
- معدے کی بیماریاں (جیسے، قبض)
- غیر معمولی موڈ یا جذباتی ردعمل
- بہت زیادہ پریشانی یا ذہنی دباؤ
- بالکل خوف نہ لگنا یا بہت زیادہ خوف محسوس کرنا
ان علامات کو وقت پر سمجھنا بہت ضروری ہے تاکہ صحیح وقت پر ہم اے ایس ڈی میں مبتلا افراد کی بھلائی کے لیے صحیح قدم اٹھا سکیں۔ اے ایس ڈی کی تشخیص اور علاج کے بارے میں جاننے کے لیے دیکھئیے ہماری اگلی ویڈیو۔
Source:- https://www.cdc.gov/autism/signs-symptoms/
یہ معلومات طبی مشورے کا متبادل نہیں ہے۔ اپنے علاج میں کوئی تبدیلی کرنے سے پہلے اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے مشورہ کریں۔ Medwiki پر جو کچھ آپ نے دیکھا یا پڑھا ہے اس کی بنیاد پر پیشہ ورانہ طبی مشورے کو نظر انداز یا تاخیر نہ کریں۔
ہمیں تلاش کریں۔:![sugar.webp](https://storage.googleapis.com/dawaadost.appspot.com/medwiki-assets/0bOUBAWB3c_1727946843710.webp)