آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر (ASD) کی اسکریننگ کے طریقے!
اے ایس ڈی کی اسکریننگ عام طور پر چھوٹے بچوں میں کی جاتی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ بچے میں اے ایس ڈی کی ابتدائی علامات تو نہیں ہیں۔ تاہم، بالغوں کے لیے بھی اے ایس ڈی کی اسکریننگ کی جاتی ہے۔
بچوں کے معاملے میں، ڈاکٹر 2 سال کی عمر سے پہلے اسکریننگ کے لیے ریگولر چیک اپ کرتے ہیں۔ اے ایس ڈی کی علامات دیکھنے کے لیے ان بڑے بچوں اور بالغوں کی بھی اسکریننگ کی جا سکتی ہے جنہیں کبھی اے ایس ڈی کی تشخیص نہ ہوئی ہو۔
اے ایس ڈی کی اسکریننگ کے مختلف طریقے ہیں، لیکن صرف اسکریننگ سے اے ایس ڈی کی حتمی تشخیص نہیں کی جا سکتی۔ اگر اسکریننگ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بچے میں اے ایس ڈی ہونے کے امکانات ہیں، تو پھر مزید ٹیسٹنگ کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ صحیح تشخیص ہو سکے۔
بچوں میں اے ایس ڈی کی اسکریننگ کیسے ہوتی ہے
زیادہ تر بچوں کے ڈاکٹر یا نرس ہی بچوں میں اے ایس ڈی کی اسکریننگ کرتے ہیں۔
سوالنامے کے ذریعے (Questionnaires)
اس عمل میں والدین سے ایک سوالنامہ بھروایا جاتا ہے جس میں بچے کی نشوونما اور برتاؤ سے متعلق سوالات شامل ہوتے ہیں، جیسے کہ ان کی بول چال، حرکت، سوچنے کا انداز، اور جذباتی ردِعمل۔ چونکہ اے ایس ڈی بعض اوقات جینیاتی بھی ہو سکتا ہے، اس لیے فیملی ہسٹری سے متعلق سوالات بھی کیے جاتے ہیں۔
مشاہدے کے ذریعے (Observation)
ڈاکٹر یا نرس مشاہدہ کرتے ہیں کہ بچہ کیسے کھیلتا ہے اور دوسروں کے ساتھ کس طرح بات چیت کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، وہ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ بچہ آپ کے ہنسنے پر ردعمل دیتا ہے یا نہیں، یا جب کوئی دوسرا شخص اسے بلاتا ہے تو وہ اس کی طرف دیکھتا ہے یا نہیں۔ اگر بچہ ان چیزوں پر ردعمل نہ دے تو یہ ASD کی علامت ہو سکتی ہے۔
انٹرایکٹو اسکریننگ ٹیسٹ (Interactive Screening Test)
یہ ٹیسٹ کھیل کی سرگرمیوں پر مبنی ہوتا ہے، جیسے کہ گڑیوں یا دوسرے کھلونوں کے ساتھ رول پلے کرنا۔ یہ ٹیسٹ بچے کی بات کرنے کی صلاحیت، سماجی برتاؤ، اور دیگر مہارتوں کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔
بالغوں میں ASD کی اسکریننگ کیسے کی جاتی ہے؟
اے ایس ڈی کی اسکریننگ کے لیے ماہرِ نفسیات یا ماہرِ ذہنی صحت (psychologist یا psychiatrist) درج ذیل طریقے اپنا سکتے ہیں:
- آپ کی روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں بات چیت کر سکتے ہیں
- علامات سے متعلق ایک سوالنامہ بھرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں
- ایسے خاندان کے افراد سے بات کرنے کا مشورہ دے سکتے ہیں جو یہ یاد رکھتے ہوں کہ آپ بچپن میں کیسے تھے
- ڈپریشن، ADHD یا انزائٹی کی اسکریننگ ٹیسٹ کرنا، کیونکہ ASD میں مبتلا افراد میں یہ مسائل عام طور پر پائے جاتے ہیں
یاد رکھیں، اس اسکریننگ کے لیے کسی بھی خاص تیاری کی ضرورت نہیں ہوتی اور آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کی اسکریننگ کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
اے ایس ڈی کی اسکریننگ کے لیے کسی مستند ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر ہوگا۔ لیکن اگر آپ پہلے سے اپنی حالت کو کچھ حد تک سمجھنا چاہتے ہیں، تو اس لنک پر کلک کرکے Medwiki کے مینٹل ہیلتھ کیلکولیٹر کا استعمال کریں۔
اے ایس ڈی کے علاج کے بارے میں جاننے کے لیے، Medwiki کے ساتھ جڑے رہیں اور ہمارا اگلا ویڈیو دیکھیں (لنک)۔
Source:- https://medlineplus.gov/lab-tests/autism-spectrum-disorder-asd-screening/
یہ معلومات طبی مشورے کا متبادل نہیں ہے۔ اپنے علاج میں کوئی تبدیلی کرنے سے پہلے اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے مشورہ کریں۔ Medwiki پر جو کچھ آپ نے دیکھا یا پڑھا ہے اس کی بنیاد پر پیشہ ورانہ طبی مشورے کو نظر انداز یا تاخیر نہ کریں۔
ہمیں تلاش کریں۔:![sugar.webp](https://storage.googleapis.com/dawaadost.appspot.com/medwiki-assets/0bOUBAWB3c_1727946843710.webp)