پینک اٹیک: علامات، وجوہات اور بچاؤ کے طریقے

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، پینک ڈس آرڈر دنیا بھر میں سب سے عام ذہنی صحت کے مسائل میں سے ایک ہے۔ تقریباً 300 ملین سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں۔ یہ بھی اندازہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر کی تقریباً 2-3% آبادی کو پینک ڈس آرڈر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پینک اٹیک کے دوران ایسا محسوس ہو سکتا ہے جیسے آپ کی سانس رک رہی ہو اور آپ کو بہت شدید خوف لگ رہا ہو۔

پینک اٹیک کیا ہے؟

اچانک شدید خوف یا بےچینی محسوس ہونا ہی پینک اٹیک کہلاتا ہے۔ اس دوران کچھ جسمانی اور جذباتی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں، جیسے:

  • دل کی دھڑکن کا تیز ہونا
  • پسینہ آنا
  • سانس لینے میں مشکل
  • سینے میں درد
  • متلی محسوس ہونا
  • چکر آنا
  • خوف اور بےچینی

 

لیکن اچھی بات یہ ہے کہ پینک اٹیک کو مینیج کرنے کے کچھ آسان اور مؤثر طریقے موجود ہیں۔

پینک اٹیک کو مینیج کرنے کے طریقے:

گہری سانس لینا (Deep Breathing):

4-7-8 بریکنگ ٹیکنیک: پینک اٹیک کے دوران سانس تیز اور سطحی ہو جاتی ہے، جس سے سینہ بھاری محسوس ہو سکتا ہے۔ اس وقت آہستہ سے 4 سیکنڈ تک سانس اندر لیں، پھر 7 سیکنڈ تک روکیں اور آہستہ سے 8 سیکنڈ تک سانس باہر چھوڑیں۔ ضرورت پڑنے پر اسے دہرائیں۔ یہ طریقہ کافی سکون پہنچا سکتا ہے۔

 

گراؤنڈنگ ٹیکنیک (5-4-3-2-1 Technique):

اپنے حواس کا استعمال کریں تاکہ آپ کی توجہ دباؤ سے ہٹ سکے۔ اس کے لیے اپنے آس پاس کی 5 چیزیں دیکھیں، 4 چیزوں کو چھوئیں، 3 آوازیں سنیں، 2 چیزوں کو سونگھیں، اور 1 چیز کا ذائقہ لیں۔ یہ تکنیک مائنڈفلنیس کا حصہ ہے اور بےچینی کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

 

مثبت باتیں کریں (Positive Affirmations):

اپنے آپ سے کچھ مثبت باتیں کہیں، جیسے "میں محفوظ ہوں"، "یہ کیفیت جلدی گزر جائے گی"، یا "میں مضبوط ہوں۔" یہ باتیں آپ کو منفی خیالات سے باہر نکلنے میں مدد دیتی ہیں۔ جب آپ خود سے بار بار مثبت باتیں کرتے ہیں، تو آپ کا ذہن اور جسم آہستہ آہستہ پرسکون ہونے لگتا ہے۔

 

پرسکون جگہ کا تصور کریں (Imagine a Calm Place):

اپنی آنکھیں بند کریں اور اپنے آپ کو کسی پرسکون اور آرام دہ جگہ پر سوچیں۔ وہاں کے مناظر، آوازیں، اور احساسات کو تصور کریں۔ اس سے پینک کی علامات کم ہو سکتی ہیں اور آپ کو سکون محسوس ہوگا۔

 

مدد حاصل کریں (Seek Support):

اپنوں سے بات کریں: اپنی کیفیت کسی ایسے شخص سے شیئر کریں جس پر آپ اعتماد کرتے ہیں۔ کسی سے بات کرنے سے کافی سکون مل سکتا ہے۔

پیشہ ورانہ مدد لیں: Cognitive Behavioral Therapy (CBT) جیسی تھراپی لیں، جس سے آپ بہتر طریقے سیکھ سکیں۔ کچھ معاملات میں دوا بھی مددگار ہو سکتی ہے۔

اگر آپ ان وجوہات کو سمجھ لیں جو پینک اٹیک کو ٹریگر کرتی ہیں اور ان سے بچنے کا طریقہ سیکھ جائیں، تو ان کی شدت اور تعدد کم ہو سکتی ہے۔

یاد رکھیں، آپ اکیلے نہیں ہیں۔ صحیح مدد اور درست تکنیک کی مدد سے آپ پینک اٹیک کو مینیج کر سکتے ہیں اور ایک خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔

 

Source:- https://www.medicalnewstoday.com/articles/321510

ڈس کلیمر

یہ معلومات طبی مشورے کا متبادل نہیں ہے۔ اپنے علاج میں کوئی تبدیلی کرنے سے پہلے اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے مشورہ کریں۔ Medwiki پر جو کچھ آپ نے دیکھا یا پڑھا ہے اس کی بنیاد پر پیشہ ورانہ طبی مشورے کو نظر انداز یا تاخیر نہ کریں۔

ہمیں تلاش کریں۔:
sugar.webp

لاریب

Published At: Nov 23, 2024

Updated At: Jan 2, 2025