پیریمینوپاز کے علامات کو گھر پر ٹھیک کرنے کے 6 مؤثر طریقے!

پیریمینوپاز کو مینیج کرنے کے 6 گھریلو مؤثر طریقوں کے بارے میں۔

 

1. باقاعدگی سے ورزش کریں

اگر آپ کو پیریمینوپاز کی علامات سے نجات چاہیے، تو ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا بہت ضروری ہے۔ ورزش کرنے سے ہارمونی توازن برقرار رہتا ہے، جس سے موڈ میں آنے والے اچانک اتار چڑھاؤ کم ہوتے ہیں۔ اس سے ذہنی دباؤ اور بےچینی میں بھی کمی آتی ہے اور ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔ ورزش کرنے سے "ہاٹ فلیشز" کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔ اس لیے روزانہ کم از کم 30 منٹ چہل قدمی کریں یا ہلکی پھلکی جاگنگ ضرور کریں۔

 

2. اچھی نیند لیں

پیریمینوپاز کے دوران، مکمل اور گہری نیند لینا جسم اور دماغ کو سکون دیتا ہے۔ ہارمونی توازن برقرار رہتا ہے، چڑچڑاپن اور تھکن میں بھی کمی آتی ہے۔ نیند کی بدولت جسم کے قدرتی شفا یابی کا عمل تیز ہوتا ہے، اور آپ دن بھر تروتازہ محسوس کرتی ہیں۔ اس لیے ہر روز ایک ہی وقت پر سونے اور جاگنے کی عادت اپنائیں۔

 

3. صحت مند وزن برقرار رکھیں

پیریمینوپاز کے دوران وزن کا بڑھ جانا ایک عام مسئلہ ہے۔ وزن بڑھنے سے ہاٹ فلیشز اور جوڑوں کے درد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے ایک متوازن غذا لیں جس میں فائبر، پروٹین اور صحت مند چکنائی شامل ہو۔ تلی ہوئی اشیاء اور زیادہ میٹھے کھانے سے پرہیز کریں۔

 

4. کیلشیم کا مناسب استعمال کریں

پیریمینوپاز کے دوران ہڈیاں کمزور ہو سکتی ہیں، اس لیے کیلشیم کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنائیں۔ کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے، آسٹِیوپوروسس (ہڈیوں کے بھربھرا پن) کے خطرے کو کم کرتا ہے اور پٹھوں کی طاقت برقرار رکھتا ہے۔ اس لیے دودھ، دہی، پنیر، بادام، پالک اور بروکلی جیسے کیلشیم سے بھرپور غذائیں ضرور کھائیں۔

 

5. ڈاکٹر سے ملٹی وٹامنز لینے کی مشورہ لیں

اکثر اوقات ہمارے جسم کو ضروری وٹامنز اور منرلز صرف خوراک سے حاصل نہیں ہو پاتے، اس لیے ملٹی وٹامن سپلیمنٹس لینا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ پیریمینوپاز کے دوران، وٹامن ڈی، بی12 اور آئرن جسم میں توانائی بڑھاتے ہیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں۔ آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے یہ سپلیمنٹس اپنی غذا میں شامل کر سکتی ہیں۔

 

6. ذہنی دباؤ کو کم کریں

پیریمینوپاز کے دوران ذہنی دباؤ ہونا عام بات ہے، لیکن اسے صحیح طریقے سے سنبھالنا بہت ضروری ہے۔ ذہنی دباؤ کم ہونے سے ہاٹ فلیشز، گھبراہٹ اور نیند نا آنےکی شکایات میں کمی آتی ہے۔ اس لیے یوگا اور میڈیٹیشن کریں، گہرے سانس لینے کی مشق اپنائیں اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاریں۔

اگر آپ ان گھریلو طریقوں کو اپنائیں گے، تو پیریمینوپاز کا سفر آپ کے لیے آسان ہو جائے گا۔ اگر آپ کو یہ ویڈیو پسند آیا ہو، تو لائک، شیئر اور سبسکرائب ضرور کریں۔ اگر آپ کے پاس پیریمینوپاز کو مینیج کرنے کا کوئی ذاتی تجربہ ہے یا کوئی فائدہ مند طریقہ ہے تو ہمیں کمنٹ میں ضرور بتائیں۔

 

Source:-1. https://www.nhs.uk/conditions/menopause/ 

2. https://www.cuh.nhs.uk/rosie-hospital/menopause-and-perimenopause/signs-and-symptoms/ 

3. https://www.nhs.uk/conditions/menopause/symptoms/ 

4. https://www.webmd.com/menopause/guide-perimenopause 

5. https://www.webmd.com/menopause/ss/slideshow-signs-perimenopause

ڈس کلیمر

یہ معلومات طبی مشورے کا متبادل نہیں ہے۔ اپنے علاج میں کوئی تبدیلی کرنے سے پہلے اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے مشورہ کریں۔ Medwiki پر جو کچھ آپ نے دیکھا یا پڑھا ہے اس کی بنیاد پر پیشہ ورانہ طبی مشورے کو نظر انداز یا تاخیر نہ کریں۔

ہمیں تلاش کریں۔:
sugar.webp

لاریب

Published At: Feb 19, 2025

Updated At: Apr 12, 2025