ٹنائٹس کی علامات اور وجوہات کیا ہیں؟ ٹنائٹس کا علاج کیسے کریں؟

سب سے پہلے سمجھتے ہیں کہ ٹنائٹس یا کان بجنا آخر ہوتا کیا ہے؟

ٹنائٹس یا کان بجنا ایک ایسی گھنٹی بجنے (ringing)، بھنبھناہٹ (buzzing)، یا سیٹی کی آواز (whistling) ہوتی ہے جو آپ کے کانوں میں تو سنائی دیتی ہے، لیکن کوئی اور اسے نہیں سن سکتا! یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک علامت ہے کہ شاید آپ کے کانوں میں کوئی مسئلہ ہے۔

ٹنائٹس ایک یا پھر دونوں کانوں میں ہو سکتا ہے، اور یہ عام طور پر تب زیادہ محسوس ہوتا ہے جب چاروں طرف خاموشی ہو، جیسے جب آپ سونے کی کوشش کر رہے ہوں۔

 

ٹنائٹس کیسے ہوتا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟

  • جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، ویسے ویسے کانوں کے اندر موجود خلیے (cells) کمزور ہونے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے سننے کی صلاحیت کم ہو سکتی ہے اور Tinnitus بھی پیدا ہو سکتا ہے۔
  • اگر کانوں میں زیادہ موم (earwax) جمع ہو جائے، کان میں انفیکشن ہو، یا سائنَس (sinus) کی کوئی پریشانی ہو، تو یہ کانوں میں دباؤ پیدا کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے کان بجنا شروع ہو سکتے ہیں۔
  • کچھ دوائیں (medicines) جیسے ایسپرین (aspirin)، اینٹی بایوٹکس (antibiotics)، اینٹی ڈپریسنٹس (antidepressants) اور کیموتھراپی (chemotherapy) کی دوائیں بھی Tinnitus کا سبب بن سکتی ہیں۔
  • سر یا گردن پر چوٹ لگنے سے کانوں کی نسوں (nerves) اور خون کی روانی (blood flow) پر اثر پڑ سکتا ہے، جس کی وجہ سے بھی Tinnitus ہو سکتا ہے۔
  • ہائی بلڈ پریشر، تھائیرائیڈ کی پریشانی، ڈپریشن، ذہنی دباؤ (anxiety)، اور الرجیز جیسی بیماریاں بھی بعض اوقات کانوں کے بجنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

 

ٹنائٹس یا کان بجنے کی اہم علامات کیا ہیں؟

کانوں میں مسلسل کوئی آواز سنائی دینا، Tinnitus یا کان بجنے کی سب سے عام علامت ہے۔ یہ آواز مختلف اقسام کی ہو سکتی ہے، جیسے:

  • گھنٹی بجنے کی آواز (Ringing)
  • بھنبھناہٹ (Buzzing)
  • سیٹی بجنے کی آواز (Whistling)
  • شیر کی گرج جیسی آواز (Roaring)
  • فُسفُسانے کی آواز (Hissing)

بعض اوقات کچھ لوگوں کو Tinnitus کے دوران موسیقی سنائی دینے کا بھی احساس ہوتا ہے۔

 

ٹنائٹس یا کان بجنے کو کیسے کنٹرول کیا جائے؟

Tinnitus کا کوئی مستقل علاج نہیں ہے، لیکن آپ کچھ طریقوں سے اسے بہتر طریقے سے کنٹرول کر سکتے ہیں، جیسے:

  • گہرے سانس لینے کی مشقیں (Breathing Exercises)
  • ورزش، جیسے چہل قدمی (Walking) اور تیراکی (Swimming)
  • مراقبہ (Meditation) اور یوگا (Yoga)

 

Source:- 1. https://www.webmd.com/a-to-z-guides/understanding-tinnitus-basics 

2. https://www.webmd.com/a-to-z-guides/tinnitus-triggers 

3. https://www.nidcd.nih.gov/health/tinnitus 

4. https://www.ncbi.nlm.nih.gov/books/NBK430809/ 

5. https://www.ncbi.nlm.nih.gov/books/NBK395560/

 

ڈس کلیمر

یہ معلومات طبی مشورے کا متبادل نہیں ہے۔ اپنے علاج میں کوئی تبدیلی کرنے سے پہلے اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے مشورہ کریں۔ Medwiki پر جو کچھ آپ نے دیکھا یا پڑھا ہے اس کی بنیاد پر پیشہ ورانہ طبی مشورے کو نظر انداز یا تاخیر نہ کریں۔

ہمیں تلاش کریں۔:
sugar.webp

لاریب

Published At: Jan 27, 2025

Updated At: Feb 10, 2025