کیا پاخانے میں خون آنا خطرناک ہے؟ جانیے وجوہات، علامات اور علاج!

پاخانے میں خون آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، لیکن زیادہ تر معاملات میں یہ کسی سنگین مسئلے کی علامت نہیں ہوتا۔ آئیے، اس کو تفصیل سے سمجھتے ہیں۔

سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا واقعی پاخانے سے خون آ رہا ہے؟

اگر آپ کو ٹوائلٹ میں سرخ یا کالے رنگ کے دھبے نظر آ رہے ہیں، تو گھبرانے سے پہلے یہ سوچیں کہ آپ نے حال ہی میں کیا کھایا ہے۔ کچھ کھانے پینے کی چیزیں آپ کے پاخانے کے رنگ کو بدل سکتی ہیں، جیسے کہ:

  • چقندر، کرین بیری، ٹماٹر اور ریڈ فوڈ کلر سے بنی اشیاء پاخانے کو سرخ رنگ دے سکتی ہیں۔
  • بلیو بیری، بلیک لِکَرس اور کچھ دوائیں جیسے پیپٹو بسمَل یا کاوپیکٹیٹ آپ کے پاخانے کو کالا کر سکتی ہیں۔

لیکن، اگر آپ کو یقین ہو جائے کہ پاخانے میں خون ہے، تو اگلا قدم یہ سمجھنا ہے کہ خون کہاں سے آ رہا ہے۔

 

خون کا رنگ دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ خون جسم کے کس حصے سے آ رہا ہے۔

  • اگر خون چمکدار سرخ ہے، تو یہ مقعد یا ریکٹم جیسے نچلے حصوں سے آ سکتا ہے۔
  • اگر خون گہرا سرخ یا مرون رنگ کا ہے، تو یہ چھوٹی یا بڑی آنت کے اوپری حصے سے آ سکتا ہے۔
  • اگر خون کالا، تار جیسا نظر آ رہا ہے، تو یہ معدہ، غذائی نالی یا نظامِ ہضم کے کسی اوپری حصے سے آ سکتا ہے۔

 

اب سمجھتے ہیں کہ پاخانے میں خون آنے کی وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟

پاخانے میں خون آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے:

 

1. بواسیر (Hemorrhoids)

یہ ایک عام مسئلہ ہے۔ مقعد کے اندر یا باہر بواسیر ہو سکتی ہے، جسمیں کبھی کبھی سوجن ہو جاتی جسکی وجہ سے خون آ سکتا ہے۔

2. مقعد میں دراڑ

کبھی کبھار مقعد کی جلد پر چھوٹے کٹ یا دراڑیں پڑ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے پاخانے کے دوران یا بعد میں درد اور خون آ سکتا ہے۔

 

3. ڈایورٹیکولوسِس اور ڈایورٹیکولٹس (Diverticulosis & Diverticulitis)

جب بڑی آنت کی دیواروں میں چھوٹے تھیلے بن جاتے ہیں تو اسے ڈایورٹیکولوسِس کہتے ہیں۔ اگر ان میں سوجن یا انفیکشن ہو جائے تو اسے ڈایورٹیکولٹس کہتے ہیں، جو خون کا سبب بن سکتا ہے۔

 

4. پیپٹک السر (Peptic Ulcer)

پیٹ میں موجود ایسڈ اگر پیٹ کی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچائے، تو وہاں السر بن سکتے ہیں۔ ان السر سے خون بہہ سکتا ہے، جس سے پاخانہ کالا اور تار جیسا لگ سکتا ہے۔

 

5. سوزش والی آنت کی بیماری (Inflammatory Bowel Disease - IBD)

السریٹیو کولائٹس اور کرونز ڈیزیز جیسی بیماریاں آنتوں میں سوزش پیدا کرتی ہیں، جس سے پاخانے میں تھوڑا یا زیادہ خون آ سکتا ہے۔

 

اب یہ جانتے ہیں کہ پاخانے میں خون آنے کی علامات کیا ہوتی ہیں؟

کئی بار انسان کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ پاخانے میں خون آ رہا ہے۔ لیکن کچھ علامات ایسی ہو سکتی ہیں، جیسے:

  • پیٹ میں درد ہونا
  • کمزوری اور چکر آنا
  • سانس لینے میں مشکل ہونا
  • بار بار دست لگنا
  • دل کی دھڑکن تیز ہونا
  • قے آنا
  • بے ہوشی محسوس ہونا

 

تو، پاخانے میں خون آنے کی صورت میں ڈاکٹر کے پاس کب جانا چاہیے؟

اگر یہ علامات نظر آئیں، تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں:

  • تین ہفتے سے زیادہ عرصے سے پاخانے میں خون آ رہا ہو۔
  • مقعد میں شدید درد ہو۔
  • پیٹ میں گانٹھ یا سوجن ہو۔
  • خون زیادہ مقدار میں آ رہا ہو۔
  • پاخانہ پہلے سے زیادہ پتلا، لمبا یا نرم ہو گیا ہو اور یہ تین ہفتے سے زیادہ سے ہو رہا ہو۔
  • خون آنے کی کوئی واضح وجہ نہ ہو (جیسے قبض یا دست نہ ہو)۔
  • خون کے ساتھ بخار، سردی لگنا، کمزوری، بے ہوشی، قے یا بہت زیادہ تھکاوٹ ہو۔

اگر کسی کو بھی یہ مسائل ہوں، تو فوراً ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا بہت ضروری ہے۔ کبھی کبھی چھوٹی سی بات بھی بڑی بن سکتی ہے، اس لیے احتیاط ہی بہتر ہے۔

اگلی ویڈیو میں ہم بتائیں گے کہ پاخانے میں خون کو کم کرنے کے کچھ گھریلو نسخے، اس لیے وہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔ اور اگر یہ ویڈیو آپ کو معلوماتی لگی ہو، تو لائک، شیئر اور سبسکرائب کرنا نہ بھولیں۔

 

Source:- 1. https://www.nhs.uk/conditions/bleeding-from-the-bottom-rectal-bleeding/ 

2. https://www.nhs.uk/conditions/anal-fissure/ 

3. https://www.mdanderson.org/cancerwise/when-to-worry-about-blood-in-your-stool.h00-159545268.htm 

4. https://www.niddk.nih.gov/health-information/digestive-diseases/gastrointestinal-bleeding/symptoms-causes 

5. https://www.ncbi.nlm.nih.gov/books/NBK563143/

ڈس کلیمر

یہ معلومات طبی مشورے کا متبادل نہیں ہے۔ اپنے علاج میں کوئی تبدیلی کرنے سے پہلے اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے مشورہ کریں۔ Medwiki پر جو کچھ آپ نے دیکھا یا پڑھا ہے اس کی بنیاد پر پیشہ ورانہ طبی مشورے کو نظر انداز یا تاخیر نہ کریں۔

ہمیں تلاش کریں۔:
sugar.webp

لاریب

Published At: Apr 2, 2025

Updated At: Apr 14, 2025